آزادی کا جشن 5 ارب روپے میں
لاہور : جشن آزادی کی تیاریوں میں لاہور والے بھی پیچھے نہیں رہے، جھنڈيوں اور بیجز سميت مختلف اشياء کی خريدرای پر 5 ارب روپے سے زائد خرچ کر ڈالے۔
جشن آزادی کی تیاریوں میں لاہوری بھی پیش پیش رہے، شہریوں نے جھنڈیوں اور بیجز پر 5 ارب خرچ کردیے، گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد زیادہ خریداری ہوئی۔
جشن کوئی بھی ہو لاہور والے کسی سے پيچھے نہيں رہتے، يوم آزادی منانے کیلئے بھی زندہ دلوں نے اپنی بساط سے بڑھ کر اشیاء خریدیں۔
يوم آزادی کے دن بھی اسٹالز پر خوب رونق رہی، بچوں نے جھنڈيوں کی خريداری کے ساتھ ساتھ اپنے چہروں کو بھی پرچم کے رنگوں سے سجايا۔
جشن آزادی کے موقع پر 5 ارب روپے سے زائد کی معاشی سرگرمی ہوئی ، صرف لاہور شہر کیلئے ايک کروڑ 25 لاکھ جھنڈے اور 25 کروڑ جھنڈياں تيار کی گئيں۔
محتاط اندازے کے مطابق رواں سال جشن آزادی کیلئے ہونیوالی خريداری گزشتہ سال کی نسبت 40 فيصد زيادہ ريکارڈ کی گئی۔ سماء