سپریم کورٹ نے آئی جی سندھ، اٹارنی جنرل کو26 اگست کو طلب کر لیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کراچی میں قتل عام کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے، آئی جی سندھ اور اٹارنی جنرل کو 26 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
عدالت عظمی نے اخبارات میں شائع شدہ خبروں پر ازخود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 26 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے آئی جی سندھ واجد درانی اور اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ بار اور سپریم کورٹ بار کے صدور کو بھی معاونت کیلئے طلب کیا ہے۔ عدالت نے تمام ٹی وی چینلز سے کراچی کے واقعات کی فوٹیج بھی طلب کر لی ہے۔ سماء

کو

نے

جی

آئی

لیا

کر

طلب

Tabool ads will show in this div