ملتان؛جشن آزادی کی تقریب میں فائرنگ؛لیگی رہنماجاں بحق

Aug 14, 2016

Multan Firing 14-08

ملتان:جشن ازادی کی تقریب میں فائرنگ سے ن لیگ کے رہنما سمیت ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔  فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی۔ ملتان کے نواحی علاقہ بستی ملوک چوراسی ڈبلیو بی میں جشن ازادی کی تقریب کے دوران ندیم نامی شخص نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں مسلم لیگ ن کے مقامہ رہنماسلیم رجب اعوان اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں ملتان کے نشتراسپتال منتقل کیا گیا جہاں سلیم رجب اعوان اور ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم ندیم نے خود کوبھی گولی مار کر خودکشی کرلی ۔ سماء

Tabool ads will show in this div