ہماری آزادی کی علامت؛مینارپاکستان

Minar E Pakistan Lhr Pkg 14-08

لاہور:قراردادِ پاکستان کی یادگار کے طور پر تعمير کيا جانے والا مينار پاکستان ہماری آزادی کی علامت ہے ۔ تئيس مارچ سنہ انيس سو چاليس کو جس جگہ آزاد مملکت کي قرار داد منظور کي گئي وہیں مینار پاکستان قائم ہے۔

جس جگہ مینارپاکستان واقع ہے اسے اقبال پارک بھی کہا جاتا ہے ۔مینار کی تعمیر 1960میں شروع کی گئی جو 8 سال کے بعد 1968میں مکمل ہوئی۔

مینار پاکستان کا ڈيزائن ترکي کے ماہر تعميرات مورات خان نے بنايا۔ اس کی کل اونچائی 70 میٹر ہے۔ مينار کي بنياد زمين سے تين فٹ اونچے پليٹ فارم پر تعمير کي گئي ہے جبکہ تارے کي شکل ميں پليٹ فارم بھي بارہ فٹ اونچا ہے۔

مينار پر اردو، بنگالي اور انگريزي زبان ميں قرارداد پاکستان لکھي گئي ہے ۔ اس کے علاوہ اللہ تعالٰي کے ننانوے نام، شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار، فرمودات قائد اور قراد داد پاکستان کے مقاصد بھي مينار کا حصہ ہيں ۔ سماء

quaid e azam

Minar e Pakistan

14th august

Tabool ads will show in this div