پولیس کو مکمل اختیارات دینے سے کراچی میں امن ہوسکتا ہے: شاہی سید
اسٹاف رپورٹر
کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کہا ہے کہ پولیس کو مکمل اختیارات دینے سے کراچی میں امن ہوسکتا ہے۔
اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے اپنے بیان میں کہا کہ بدامنی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اداروں کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔ حکومت سیاسی مصلحت سے گریز کرے اور اداروں کو اپنی ذمے داریاں ادا کرنے دے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو مفلوج رکھنے سے امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ سیاسی مداخلت اور من پسند افسران کی تعیناتی سے مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کئے جاسکتے۔ سماء