لطیف کھوسہ کا چوہدری نثار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنیکا فیصلہ

Ayan Ali7

لاہور : پی پی پی رہنماء لطیف کھوسہ نے چوہدری نثار علی خان کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان کردیا، کہتے ہیں وزیر داخلہ نے جھوٹ بول کر میرا پیشہ اور وقار مجروح کرنے کی کوشش کی، ایان علی کیس مفت میں نہیں لڑ رہا، چوہدری نثار نے تسلیم کیا کہ وہ ایان علی کو جانے نہیں دے رہے۔

چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر پیپلزپارٹی کے رہنماء اور ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ پھٹ پڑے، بولے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے جھوٹ بول کر مسٹر گوئبلز کا اعزاز حاصل کرلیا۔

لطیف کھوسہ نے چوہدری نثار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیشہ اور وقار مجروح کرنے کی کوشش کی گئی، ایان علی کا کیس مفت نہیں لڑرہا، وزیر داخلہ کو فیس کے ثبوت چاہیئں تو آجائیں۔

وہ بولے کہ چوہدری نثار نے عدالتی معاملات میں مداخلت کی ہے، انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ ایان علی کو جانے نہیں دے رہے، میں ایان علی کا وکیل ہوں، ان کا مینجر نہیں، سمجھ نہیں آتی چوہدری نثار، نواز شریف کے ہمدرد ہیں یا نہیں، تھوڑی غیرت ہوتی تو کوئٹہ واقعے کے بعد استعفیٰ دے دیتے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس میں نام لئے بغیر کہا تھا کہ ایان علی کا کیس مفت لڑا جارہا ہے۔ سماء

dollar girl

Chohadry Nisar Ali Khan

Sardar Latif Khosa

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div