امریکی شہری میتھیو کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا، چوہدری نثار

Aug 12, 2016

ch Nisar Talk 12-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/ch-Nisar-Talk-12-08.mp4"][/video]

اسلام آباد : چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں میتھیو بریٹ کو 2011ء میں ڈی پورٹ کیا گیا، جس شخص نے امریکی شہری کو چھوڑا اسے گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے جعلی شناختی کارڈ پر عوام سے تعاون کی اپیل کردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ امریکی شہری میتھیو بریٹ کو 2011ء میں ڈی پورٹ کیا گیا، عدالتی حکم پر امریکی شہری کو جیل سے نکال کر ملک بدر کیا، امریکی شہری کو جس نے چھوڑا، وہ اب حراست میں ہے، جے آئی ٹی رپورٹ میں میتھیو بریٹ جاسوس نہیں تھا، اس بار بھی امریکی شہری کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر اچھے کام کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے، اب تک 30 ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے جاچکے ہیں، رواں ماہ کے آخر میں ان کیخلاف کارروائی ہوگی، 14 غیرملکیوں نے فون کرکے اپنے شناختی کارڈ واپس کئے، رواں ماہ 5 ہزار شناختی کارڈ بلاک ہوچکے ہیں۔

چوہدری نثار علی خان نے جعلی شناختی کارڈ پر عوام سے تعاون کی اپیل کردی۔ سماء

NADRA

US CITIZEN

Chohadry Nisar Ali Khan

Methew brat

Tabool ads will show in this div