افغان خفیہ ایجنسی اوررا کا گٹھ جوڑہے، سرتاج عزیز

Aug 12, 2016

Sartaj Aziz Pkg NEW Isb 12-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Sartaj-Aziz-Pkg-NEW-Isb-12-08.mp4"][/video]

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیزکا کہنا ہے کہ کوئٹہ خود کش دھماکےمیں بیرونی ہاتھ خارج از امکان نہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے دفتر خارجہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کلبھوشن یادیو کے انکشافات پر ڈوزیئر تیارکر رہے ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ثبوت لے کر جائیں گے ۔افغانستان سے خفیہ اداروں کے درمیان رابطہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو اکیلا نہیں تھا، اس کا پورا نیٹ ورک تھا جس کے متعلق ثبوت تیار کر رہے ہیں۔

سانحہ کوئٹہ پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طالبان گروپ تحریک احرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، جسے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس  کی حمایت حاصل ہے، این ڈی ایس (نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی ) اور را کا گٹھ جوڑ بھی کسی سے چھپا ہوا نہیں ۔

سرتاج عزیز نے کشمیر کے معاملے پر بھارت سے خصوصی مذاکرات کرنے کا عندیہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ، بھارتی ہم منصب کو جلد خط لکھیں گے۔ سماء

sartaj aziz

NDS

quetta blast

Adviser on Foreign Affairs Sartaj Aziz

Tabool ads will show in this div