اکاخیل میں شدت پسندوں کا سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ،3شہید

اسٹاف رپورٹر

خیبر ایجنسی: اکا خیل میں سیکیورٹی فورسز پر شدت پسندوں کے حملے میں تین اہل کار شہید اور ساتھ زخمی ہوگئے



ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے اہل کاروں پر دستی بموں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی، جس سے تین اہل کار شہید اور 7 زخمی ہوگئے

سیکیورٹی فورسز کی اہل کار معمول کے گشت پر تھے کہ شدت پسندوں نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں شدت پسند فرار ہوگئے۔ لاشوں اور زخمی اہل کاروں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبر ایجنسی میں حملوں اور دھماکوں میں شدت آئی ہے، گزشتہ روز بھی خیبر ایجنسی کے علاقے غونڈئی میں شدت پسندوں نے مسجد کو نشانہ بنایا جس میں 55 سے زائد نمازی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔ سماء

میں

کا

پر

euros

haq

genetics

Tabool ads will show in this div