خواتین کوچھریاں مارنے والاپکڑا گیا

CHURRA GROUP ISB PKG 12-08

راولپنڈی :خواتین کوزخمی کرکے دہشت پھیلانے والے چھراگروپ کے مشکوک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔  رشتہ دار کے گھر رہائش پذير محمد علي کي شکل پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے خاکے سے مشابہت رکھتی ہے۔ راولپنڈی میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں چھرا گروپ کے مشکوک ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق راولپنڈی کے مورگاہ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتارکیا گیا۔

ملزم محمد علی کی شکل  پولیس کی جانب سے جاری کیے گئےخاکے سے مشابہت رکھتی ہےجو گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا۔

CHURRA GROUP ISB PKG 12-01

حکام نے بتایا کہ  ملزم کو قريبی رشتے دار کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ مورگاہ اور کوٹھ کلاں میں گزشتہ کئی روز سے چھرا گروپ کی دہشت کے سبب لڑکیاں گھروں میں محصور ہوگئی ہیں۔ ملزمان تنہاخواتین کونشانہ بنا کرفرار ہو جاتے ہیں۔ چھرا گروپ کے حملوں کے باعث اب تک ایک لڑکی جاں بحق اور 14 زخمی ہو چکی ہیں۔ سماء

women

KNIFE ATTACK

SERIAL KILLER

Tabool ads will show in this div