کراچی میں تعلیم تباہی کے دہانے پر، پیسہ پھینکیں تماشہ دیکھیں

Aug 11, 2016

Interboard Corruption khi pkg 11-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Interboard-Corruption-khi-pkg-11-08.mp4"][/video]

کراچی : کراچی میں تعليم تباہی کے دہانے پر آگئی، انٹر بورڈ ميں بڑے پيمانے پر دھاندلیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سماء نے پری میڈیکل کے نتائج میں کرپشن بے نقاب کردی، 40 ہزار میں پرچہ تبدیل کردیا جاتا ہے، اینٹی کرپشن نے ثبوت حاصل کرلئے، بورڈ نے 102 طلبہ کے 700 پرچوں میں نتائج تبدیل کئے۔

پيسہ پھينکو نتيجہ اچھا ہی آئے گا، انٹرميڈيٹ بورڈ کراچی نے يہ ثابت کرديا، ايک پرچے کا نتيجہ بدلنے کی قیمت 40 ہزار روپے مقرر ہے، امير کے بچے کو زيادہ نمبر دلوانے کيلئے غريب طلباء کی دن رات کی محنت کو تول ديا گيا۔

سماء نے پری میڈیکل کے نتائج میں کرپشن بے نقاب کردی، بورڈ انتظاميہ نے ايک دو نہيں بلکہ 102 طلباء کے 700 پيپرز کے نتائج تبدیل کئے، 27 نمبر لینے والے کو 70 نمبروں سے نوازا گيا، اینٹی کرپشن نے ثبوت حاصل کرلئے مگر امتحانات بورڈ کے کنٹرولر اب بھی یہی کہتے ہيں کہ اگر شکايت ہوئی تو انکوائری ہوگی۔

حکام نے بتايا کہ انٹر بورڈ انتظاميہ نے 1100 اُميدوارں سے ڈيل کی تھی جن ميں سے اب تک صرف 102 طلباء کيساتھ کی جانيوالی ہيرا پھيری سامنے آئی ہے۔ ديکھنا يہ ہے کہ اينٹی کرپشن حکام مزيد کتنے ثبوت حاصل کرنے ميں کامياب ہوتے ہيں۔ سماء

Interboard

Result Chang

Tabool ads will show in this div