پنجاب حکومت نے لاپتہ بچوں سے متعلق ویب سائٹ بنادی
لاہور : پنجاب حکومت نے لاپتہ بچوں کی تلاش اور ملنے والے بچوں کی معلومات پر مبنی ویب سائٹ بنادی، جس کا مقصد بچوں کو ان کے والدین سے ملانا ہے۔
آئی ٹی بورڈ پنجاب کے چیئرمین عمر سیف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے پنجاب بھر سے لاپتہ بچوں کی معلومات سے متعلق ویب سائٹ بنادی ہے، حکومت کو ملنے والے بچوں کی تصاویر بھی اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہیں جس کا مقصد ان بچوں کو ان کے خاندانوں سے ملانا ہے۔
We have put up a website with pics of children recovered by the Govt. Please help us unite them with their families https://t.co/1Fx1EqjqGf
— Umar Saif (@umarsaif) August 11, 2016
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ویب سائٹ پر موجود بچوں سے متعلق جو بھی معلومات ہوں حکومت پنجاب سے اس کا تبادلہ کریں تاکہ ان بچوں کو ان کے والدین تک پہنچایا جاسکے۔
http://missing.punjab.gov.pk/children حکومت پنجاب کی لاپتہ بچوں سے متعلق ویب سائٹ کا ایڈریس یہ ہے۔