خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم قاتلانہ حملے میں زخمی

اسٹاف رپورٹ
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر  تعلیم سردار حسین بابک بونیر میں قاتلانہ حملے میں ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔



وزیر تعلیم بونیر کے علاقے چنگلائی سے واپس آرہے تھے کہ شدت پسندوں نے ان کے قافلے پر فائرنگ سے حملہ کردیا۔ جس سے ان کی گاڑی الٹ گئی۔ جس کی وجہ سے سردار حسین بابک ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔



فائرنگ کے باعث ایک گولی ان کے بازو میں بھی لگی۔ بعد ازاں حسین بابک اور ان کے ساتھیوں کو صوابی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔



فائرنگ کے اطلاع پر پولیس کے اعلی افسران بھی موقع پر پہنچ گئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔ سماء

میں

زخمی

کے

KESC

وزیر

remand

Tabool ads will show in this div