خواتین کرکٹرز کو خراج تحسین، ویمن ان گرین اینڈ بیونڈ کی تقریب رونمائی

5 لاہور : پاکستانی خواتین کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ویمن ان گرین اینڈ بیونڈ کے نام سے توصیفی کتاب شائع کردی گئی، تقریب میں چیئرمین پی سی بی اور خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔

لاہور میں بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن اور صف اول کے پبلشر مارکنگس پبلشنگ کے زیر اہتمام مہوش رحمان کی کتاب ویمن ان گرین اینڈ بیونڈ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور پاکستان کرکٹ ٹیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ویمن ان گرین اینڈ بیونڈ پاکستان میں خواتین کرکٹ کے 6 سال کے اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

5a

فوٹو گرافر مہوش رحمان نے کیمرے کی آنکھ سے خواتین کرکٹرز کی بہادری، جدوجہد، ہمت، غرور، جذبہ اور تنوع کے جذبات و احساسات کو اپنی تصاویر میں قید کیا ہے۔ مہوش نے خواتین کرکٹرز کو دیگر لڑکیوں کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے، جو بہادری کے ساتھ اپنے خواب کی تکمیل کیلئے نکلتی ہیں اور غیر روایتی شعبوں میں آئندہ نسلوں کیلئے راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مہوش کو قوی امید ہے کہ کتاب کے اجراء سے عوام میں خواتین کی قابلیت سے متعلق سوچ میں واضح تبدیلی آئے گی جو صرف کرکٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ دیگر کھیلوں اور مختلف شعبوں میں بھی نمایاں ہوگی۔

تقریب سے بی اے آر ایف کے صدر عبدالرزاق داؤد، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان، ٹی 20 کپتان بسمہ معروف اور ون ڈے قائد ثناء میر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سماء

WOMEN TEAM

Bisma maroof

Women in Green and Beyond

Mehwish Rehman

Tabool ads will show in this div