پی ٹی وی پر شاہ محمود کی تقریر کاٹنے پر پی ٹی آئی کا شدید رد عمل
اسلام آباد : پی ٹی وی پر شاہ محمود قریشی کا خطاب کاٹنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے نکتہ نظر کو دبانے اور عوام سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ سرکاری ٹی وی پر شاہ محمود قریشی کے خطاب کی براہ راست نشریات روکنا قابل مذمت ہے، پی ٹی وی انتظامیہ حکمران جماعت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے نکتہ نظر کو دبانے اور عوام سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام کے پیسوں سے چلنے والے ادارے پر اپوزیشن کا نکتہ نظر اجاگر کیا جائے۔ سماء