شاہ محمود قریشی نے ملکی سیکیورٹی کو چیلنج قرار دے دیا
اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اتنی قربانیوں کے باوجود دنیا ہمارا مؤقف تسلیم نہیں کررہی، ہم سے کوتاہی ہوئی، جس کا اعتراف کرنا ہوگا، سیکیورٹی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے، کوئٹہ واقعہ سانحہ اے پی ایس جیسا ہے۔
قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئٹہ واقعہ قومی سانحہ ہے، ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں، کوئٹہ واقعہ سانحہ اے پی ایس جیسا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا دہشتگرد حملوں کی صرف مذمت کافی ہے؟۔
وہ بولے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 60 ہزار جانیں قربان کیں، اتنی قربانیوں کے باوجود دنیا ہمارا مؤقف تسلیم نہیں کررہی، ہم سے کوتاہی ہوئی جس کا اعتراف کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہمیں پھر رونا پڑے۔ سماء