کراچی صورتحال،گیلانی، گورنرسندھ پھرسرجوڑکربیٹھ گئے

اسٹاف رپورٹر

اسلام آباد: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی  سے آج  گورنر سندھ عشرت العباد نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان نے آئی جی سندھ کو طلب کر لیا ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اسلام آباد میں  وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم گیلانی نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

وزیر داخلہ منظور وسان نے پولیس کو ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج چوبیس گھنٹوں میں سامنے آنے چاہیئں۔ سماء

burger

گئے

nuclear

infant

Tabool ads will show in this div