ریو اولمپکس؛چین امریکا پر سبقت لےگیا

ریوڈی جنیرو: اولمپکس کےچوتھے روزامریکا اور چین نے مزید دو دو طلائی تمغے جیت کرمیڈل ٹیبل پرواضح برتری حاصل کرلی ۔سات گولڈ میڈلزاورسولہ مجموعی تمغوں کے ساتھ چین پہلے نمبر پرآگیا ہے۔
چین نے چوتھے روز ویمنزویٹ لفٹنگ اورویمنز ڈائیونگ میں گولڈ میڈلزاپنےنام کئے۔ فرانس نےمینزکينوئنگ اورگھڑسواری میں طلائی تمغےجیتے۔
امریکا نے جمناسٹک کے ویمنزٹیم ایونٹ میں گولڈمیڈل حاصل کیا۔ایک،ایک طلائی تمغہ،جنوبی کوریا،روس،یونان،سلوینیااورجرمنی بھی جیتنےمیں کامیاب ہوئے ۔ میڈل ٹیبل پراب چین سات طلائی اورسولہ مجموعی تمغوں کےساتھ سرفہرست ہے۔
امریکاچھ اوربائیس مجموعی تمغوں کےساتھ دوسرے، آسٹریلیا کی چارگولڈ میڈلزکےساتھ تیسری پوزیشن اور روس تین طلائی تمغوں کےساتھ چوتھی پوزیشن پرآگیاہے۔ سماء