کراچی:شرپسندوں پرسیکیورٹی فورسزکی کاری ضرب

Aug 10, 2016

Karachi police

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Rangers-Police-Action-Khi-Pkg-10-08-Arsalan.mp4"][/video]

کراچی:رینجرز نے ناظم آباد میں زیر زمین چھپائی گئی بارہ ہزار گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس اوررینجرز نے مختلف کارروائیوں میں بیاسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔رینجرزنےگرفتار ملزمان کی نشاندہی پرناظم آباد میں کارروائی کی ۔اس دوران ايک عمارت میں ستائيس صندوقوں میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیاگیا جس میں روسی ساختہ سیون ایم ایم کی بارہ ہزار گولیاں شامل ہیں ۔ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیاجانا تھا ۔

ادھر پی آئی بی کے علاقے غوثیہ کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیااورچار افراد کو پکڑکرنامعلوم مقام پر منتقل کرديا۔کراچی میں پولیس بھی چوکس نظر آئی ۔ڈیفنس پولیس نے ہزارہ کالونی میںگھر گھر تلاشی  کے دوران چونتيس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا جبکہ سرجاني ٹاؤن پوليس نے چواليس مشتبہ افراد کودھرليا۔پہلوان گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواجس میں ایک ملزم ہلاک اور دو فرارہوگئے۔ مقابلے کے دوران ملزمان سےاسلحہ اور موٹرسائیکل بھي برآمد کرلي گئی۔  سماء

Tabool ads will show in this div