اسلام آبادمیں اسمگلرزکاپیچھاکسٹمزکومہنگاپڑگیا
اسلام آباد: اسمگلرز کا پیچھا کرتے ہوئے کسٹمز کی موبائل حادثے کا شکار ہوگئی ۔ واقعے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ ایک انسپکٹر زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز کو علاقے میں اسمگلرز کی موجودگی کی اطلاع ملی ۔ اس دوران اسمگلرز کا تعاقب شروع کیا گیا۔ کسٹمز کی موبائل باہتر موڑ کے قریب تیزرفتاری کے باعث بے قابوہوکرگہری کھائی میں جاگری۔
اس حادثے میں کسٹمزکے 4 اہلکارشہید ہوگئے۔جاں بحق اہلکاروں میں ڈرائیورعامر، سپاہی شکیل، اعجاز اور جمیل شامل ہیں۔انسپکٹر گل نواز زخمی ہوئے۔ واقعے میں جاں بحق اور زخمی انسپکٹر کوپمز منتقل کردیاگیا۔ سماء