بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاجج بن گئیں

ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ کے فیشن ٹی وی ریالٹی شو”پراجیکٹ رن وے“ کے 15ویں سیزن میں جج کے فرائض انجام دیں گے۔

بالی ووڈ کی 34 سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر پراجیکٹ رن وے کے سیٹ سے تصویر جاری کی، جس میں وہ ساتھی ججز سیلبرٹیز ہیدی کلم اور زیک پوسن کے ساتھ کھڑی ہیں، پریانکا چوپڑا بھی اس شو میں بطور جج شریک ہو رہی ہیں۔

پراجیکٹ رن وے کے 15 ویں سیزن کا آغاز 15 ستمبر سے ہورہا ہے، بھارتی اداکارہ پریانکا ان دنوں ٹی وی سیریز کوانٹیکو کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی آنے والی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“ ہے۔ اے پی پی

Project Runway

Season 15

Heidi Klum

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div