راولپنڈی: اہم تجارتی مراکز میں سیکورٹی انتظامات پر شہریوں اور تاجروں کا عدم اطمینان

اسٹاف رپورٹ
راولپنڈی: عیدالفطر قریب آتے ہی بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا ہے۔۔۔۔  راولپنڈی کے اہم تجارتی مراکز میں سیکورٹی انتظامات پر شہریوں اور تاجروں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

عیدالفطر کی شاپنگ  کے لئے لوگ بڑی تعداد میں ان بازاروں کا رخ کر رہے ہیں، لیکن، راولپنڈی کے مصروف ترین تجارتی مراکز، موتی بازار، راجہ بازار، ٹرنک بازار، بینک روڑ اور کمرشل مارکیٹ میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر نظر آتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بازاروں میں سیکورٹی اقدامات، صرف دعوؤں تک محدود ہیں۔ 

راولپنڈی کی تاجر برادری بھی انتظامات سے مطمن دکھائی نہیں دیتی ۔ ملک شاہد غفور پراچہ ،صدر انجمن تاجران راولپنڈی کا کہنا ہے کہ سیکورٹی پلان تشکیل دیتے وقت ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔۔

عوام اور تاجروں کی تشویش کے برعکس، پولیس حکام سب اچھا کا راگ الاپتے ہوئے کہتے ہیں کہ بازاروں میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر، محض دعوؤں کے بجائے، تجارتی مراکز میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں ۔ صداقت علی، سماء

اور

میں

کا

پر

dharna

save

investigators

reaction

hoax

trafficking

green

Tabool ads will show in this div