چمن: نوجوان کی ہلاکت کے خلاف آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
چمن: چمن میں فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف آج دوسرے روز بھی احتجاج جاری ہے اور مشتعل افراد نے ٹائروںٕ کو آگ لگا کر پاک افغان شاہراہ  کو  ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔ 

بڑی تعداد میں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے شہرکی دکانیں زبردستی بند کرادی ہیں جبکہ کئی دکانوں کے شیشے توڑدیئے گئےہیں اور دکانداروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

چمن میں گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر موٹر سائیکل سوار نوجوان فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد  شہر میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

۔ڈی پی او چمن شاہ نواز خان نے سماء کو بتایا  ہے کہ شرپسندوں کے خلاف کارروائی شروع کردی  گئی ہے۔ سماء

کی

کے

خلاف

updates

جاری

آج

exercises

روز

fires

Tabool ads will show in this div