سیاسی رہنماؤں نے اچکزئی کا بیان قومی اتحاد کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا

POLITICAL REAX PKG  09-08 TABISH

اسلام آباد : پشتونخوا ملی عوامی پارٹی  کے رہنماء محمود اچکزئی نے کوئٹہ سانحہ کے معاملہ پر ایجنسیوں کی جانب انگلی اٹھائی تو سیاسی رہنماؤں نے مذمت کردی، نعیم الحق، سراج الحق اور رضا ہارون نے کہا ہے اس وقت ایسا بیان قومی اتحاد کیلئے نقصان دہ ہے۔

بلوچستان میں 'را' کی دہشتگردی کے واضح شواہد موجود ہیں مگر محمود اچکزئی نے اپنی ہی ایجنسیوں پر انگلی اٹھادی، سیاسی رہنماؤں نے بیان قابل مذمت قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماء نعیم الحق نے سماء سے گفتگو میں کہا دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید جانیے : محمود اچکزئی کی ایجنسیوں پر تنقید

پاک سرزمین پارٹی رہنماء رضا ہارون نے کہا جو بلوچستان میں دشمنوں کے ٹھیکیدار ہیں، وہی انتشار چاہتے ہیں، قوم دشمن کو پہچان چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا یہ وقت پارلیمنٹ میں سیاست چمکانے کا نہیں، واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔

سیاسی رہنماؤں نے محمود اچکزئی کا بیان افسوسناک قرار دیا۔ سماء

JIP

MEHMOOD KHAN ACHAKZAI

political reaction

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div