سانحہ کوئٹہ؛ شہرشہرسوگ،وکلاء کا عدالتی امورکا بائیکاٹ

Lawyers Strike 1200 Pkg 09-08 Ayaz

کوئٹہ سانحے کے بعد ملک بھرمیں سوگ ہے، وکلاء کی جانب سے عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کرکے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ کا انتظام کیا گیا۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ پارکنگ میں کوئٹہ سانحے کے شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ سمیت صوبے بھر کی عدالتوں میں وکلا نے مکمل ہڑتال کی۔ کراچی میں وکلا کی احتجاجی ریلی سٹی کورٹ سے نکالی گئی۔ وکلا نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔ ایم اے جناح روڈ پرشہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، اس موقع پروکلا نے حکومت کے خلاف  نعرے بازی کی۔ سانحہ کوئٹہ پر لاہور کی عدالتوں میں بھی سوگ چھایا رہا، وکلاء نے عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا۔ دھماکے ميں جاں بحق افراد کی غائبانہ نمازجنازہ بھی  ادا کي ۔ پشاورمیں وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے حاضر نہیں ہوئے۔  ہائیکورٹ میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کي غائبانہ نماز جنازہ کا انتظام کیا گیا۔ سماء

quetta blast

lawyers protest

Tabool ads will show in this div