وزیراعظم گیلانی کاسیلاب سے متاثرہ بدین میں زرعی قرضے معاف کرنے کا وعدہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر


بدین: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بدین کے سیالب سے متاثرہ ضلع کے زرعی قرضے معاف کرنے اور سروے کے بعد فصلوں کے نقصامات کے ازالے کا وعدہ کیا ہے۔۔۔ بدین اور میرپورخاص میں مون سون کی بارشوں کے بعد نالوں میں طغیانی سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں اور تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ،، کئی علاقوں سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کر رہے ہیں ۔۔ فوج نے امدادی کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔۔۔  نوے ہزار متاثرین کو کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔۔ میرپورخاص کی چوبیس یونین کونسلز آفت زدہ قرار دی گئی ہیں اور ، دو لاکھ افرادمتاثر ہوئےہیں، ٹنڈو محمد خان اور تھرپارکر میں بھی ہزاروں افراد متاثر ہوئےہیں۔


سندھ میں گزشتہ سال کے سیلاب کی یاد تازہ ہوگئی، بدین میں بارش کے بعد ندی نالے بپھرے تو درجنوں دیہات ڈوب گئے ، ایل بی او ڈی سیم نالے کے پشتے میں دو سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے منگریو اور ملکانی میں بھی پانی داخل ہو گیا اور لوگ پانی میں ڈوبی ہوئی جھونپڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جانیں بچا کر پناہ کی تلاش میں مارے مارے پھرنے لگے، گاوں میں کشتیاں چلنے لگیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، لیکن اب بھی کئی لوگ امداد کےمنتظر ہیں۔


شادی لارج میں فوج نے امدادی کیمپ قائم کیا ہے جہاں بے گھر افراد کو مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔۔ محراب چانڈیو، مختیار آرائیں، موسو، متارو، عارب ہالیپوتو اور احمدانی کے ہزاروں مکین بھی بے گھر ہو ئے ہیں ،،  میرپورخاص میں بارش کے بعد گھنٹوں گھٹنوں پانی ہے، اور رہی سہی کسر سیم نالوں کے شگاف نےپر کردی ہے، ہزاروں ایکڑ پر تیار کپاس کی فصل تباہ ہوگئی  اور متاثرین سڑکوں پر اگئے ۔ سماء

میں

کرنے

کا

سے

eid

crisis

Tabool ads will show in this div