ترک صدرآج روس کے دورےپرروانہ ہونگے
انقرا: ترک صدر طیب اردوان روس کے سرکاري دورے پرآج سينٹ پيٹرز برگ روانہ ہونگےجہاں وہ روسي ہم منصب ولادی میر پوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔
روسي خبررساں ادارے کےمطابق ایک انٹرويو ميں طيب اردوان کا کہنا تھاکہ ان کے دورہ روس سے دونوں ملکوں کے درميان بہتر تعلقات کي نئي راہيں کھليں گي۔
انہوں نے کہا کہ وہ دورے سے قبل روسي صدر اور عوام کے نام نيک خواہشات کا پيغام دينا چاہتے ہيں۔ ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارہ گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئےتھے۔ سماء