اہم مہاجررہنما کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر
کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے سیکریٹری جنرل نديم الاسلام نے ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ ميں شموليت اختیار کرتے ہوئے پارٹی ختم کرنے کا اعلان  کردیا۔
کراچی میں نیوزکانفرنس کے دوران  نديم الاسلام نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کے اقدامات پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسين سے معافی مانگتے ہیں اور اميد ہے کہ وہ معافی قبول کرلیں گے۔۔۔۔  انہوں نے کہا کہ مہاجروں سميت تمام قوميتوں کو حقوق صرف الطاف حسين ہی دلاسکتے ہيں۔
ندیم الاسلام نے کہا کہ اُنہیں بیس سال تک مہاجروں کے نام پر گمراہ رکھا گیا۔۔۔۔  لیکن اب اُنہیں غلطی کا احساس ہوگیا ہے اور وہ متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے مہاجر قومی مومنٹ کی تحلیل کا بھی اعلان کیا۔ 
ندیم الاسلام نے کہا کہ ان کے ساتھ  دو سو افراد متحدہ میں شامل ہورہے ہیں۔ دو سو افراد بعد میں شمولیت اختیار کریں گے۔۔۔ وہ الطاف بھائی سے درخواست کرتے ہيں کہ بھٹک جانے والوں کو معاف کرديں۔ سماء

میں

کی

dharna

djokovic

Tabool ads will show in this div