پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی، کپتان کل کوئٹہ جائینگے
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے کوئٹہ دھماکے کے بعد تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا، چیئرمین عمران خان کل کوئٹہ جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے مطابق کوئٹہ میں وکلاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بعد پارٹی نے احتساب تحریک اور تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل کوئٹہ جائیں گے جہاں وہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کریں گے۔ سماء