گولڈن گرل کہلانے والی نازیہ حسن کو تصویر ہوئے 12برس بیت گئے
اسٹاف رپورٹر
پاکستان میں پاپ موسیقی متعارف کرنے والی گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے گیارہ سال بیت گئے۔ اتنے برس بیت جانے کے بعد بھی آج بھی نازیہ حسن کے گیت زندہ ہیں۔
نازیہ حسن کا نام سنتے ہی ذہین میں نازک ، ماڈرن اور خوبصورت گلوکارہ کا چہرہ سامنے آجاتاہے ۔نازیہ حسن نے صرف پندرہ برس کی عمر میں “آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” گا کر جنوبی ایشیا میں پاپ موسیقی کی بنیاد رکھی۔
نازیہ حسن کی البم ڈسکو دیوانے نے پاک و ہند میں موسیقی کے بڑے ناموں کی موجودگی کے باوجود مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
نازیہ حسن ان شخصیت میں سے ہیں جن کے بارے میں ایک فقرے میں یہی کہا جا سکتا ”وہ آئی، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا“۔
کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی گلوکارہ نازیہ حسن تین اپریل 1965 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔
سیریلی آواز سے لاکھوں دلوں کو موہ لینے والی نازیہ 35 سال کی عمر میں پیھپڑوں کے کنیسر میں مبتلا ہوکر 13 اگست 2000 میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔ موسیقی کیلئے ناقابل فراموش خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے نازیہ حسن کو پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔
نازیہ حسن اب ہم میں نہیں، لیکن پاکستان میں میوزک کی تاریخ جب تک زندہ رہے گی، ان کا نام لیا جاتا رہے گا۔ سماء