فورسز کے آپریشن میں 21 داعش جنگجو ہلاک

Aug 07, 2016
origin_3d85f22bef56091d88c162e4c431f921 کابل : ننگر ہار کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران داعش کے 21 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع آچین میں داعش کے اکیس جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ نے افغان وزارت داخلہ کے حوالہ سے بتایا کہ فورسز نے بھر پور آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوﺅں کی کئی کمین گاہیں بھی تباہ کر دیں۔ دوسری جانب آپریشن میں تیرا جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں، افغانستان کے مشرقی حصہ آچین اور ضلع کوٹ کو داعش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جب کہ اس پہاڑی علاقے میں افغان حکومتی فورسز کئی مہینوں سے جنگجوﺅں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف کار ہیں۔ سماء

KABUL

anf

DAESH

ANA

Nangarhar

Tabool ads will show in this div