پی ٹی آئی کی ریلی کے جواب میں ن لیگ کا پشاور میں جلسہ

Aug 07, 2016

Ameer Muqam Speech PSh 07-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/Ameer-Muqam-Speech-PSh-07-08.mp4"][/video]

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کا جواب دینے کیلئے مسلم لیگ نواز نے پشاور میں جلسہ کر ڈالا، ن لیگ کے پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اپنے قائد کو جلد پشاور لاؤں گا، دھرنا خان نے آج خیبرپختونخوا میں اپنی مقبولیت دیکھ لی۔

مسلم لیگ نواز نے پشاور میں طاقت کا مظاہرہ کیا، بڑے جلسہ عام سے کرتے ہوئے امیر مقام نے عمران خان پر شدید تنقید کی، انہیں دھرنا خان کا لقب دیتے ہوئے بولے کہ پشاور میں آج عمران خان نے اپنی مقبولیت دیکھ لی، بتائیں خیبر پختونخوا میں انہوں نے کون سے کارنامے کئے۔

امیر مقام بولے کہ جلد اپنے قائد میاں نواز شریف کو پشاور لاؤں گا، عوام جان چکے ہیں خدمت کی سیاست اور انتشار کی سیاست کون کررہا ہے۔ سماء

Amir Muqam

Tabool ads will show in this div