مصطفیٰ کمال کا 14 اگست پر کراچی میں تاریخی ریلی نکالنے کا اعلان

Aug 07, 2016

PSP Pc Khi 07-08

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/08/MUSTUFA-KAMAL-NEW-SOT-7-08.mp4"][/video]

]

کراچی : مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کو کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالیں گے، کراچی کا یہ حال سالوں کی غفلت کا نتیجہ ہے، ایک شخص کیلئے کراچی اور حیدر آباد کا مینڈیٹ گروی رکھ دیا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے یوم پاکستان کیلئے پارٹی کا پروگرام بتایا، ان کا کہنا ہے کہ 13 اگست کی رات ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، پارٹی دفاتر میں آتش بازی بھی ہوگی، 14 اگست کی صبح دفاتر میں پرچم کشائی ہوگی جبکہ شام 4 بجے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس سے مزار قائد تک کراچی کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گئی، شہری رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر شرکت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا یہ حال سالوں کی غفلت کا نتيجہ ہے، کئی بار خرابيوں کی نشاندہی کرچکا ہوں، مگر يوں لگتا ہے ايک شخص کو بچانے کيلئے کراچی اور حيدرآباد کا مينڈيٹ گروی رکھ ديا گيا ہے، مسائل کے حل کیلئے موجودہ وزیراعلیٰ اور ٹیم کو وقت دینا چاہئے۔ سماء

MURAD ALI SHAH

PSP

14AugustIndependence Day

Tabool ads will show in this div