عمران خان تحریک احتساب کا جواز کھوچکے،پرویز رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید کا کہناہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان تحریک احتساب کاجواز کھوچکے ہیں، عوامی خدمت پر توجہ دیں ورنہ ان کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔ پرویزرشید نےپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن کے خلاف آج سے شروع ہونے والی تحریک احتساب کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان احتساب تحریک کا جواز کھو چکے ہیں۔ وہ پہلے اپنے سابق ڈی جی احتساب کمیشن کی چارج شیٹ کا جواب دیں۔
انہوں نے کہا کہ نوے دن میں کرپشن کے خاتمے کا وعدہ جھوٹ تھا،عمران خان عوامی خدمت پر توجہ دیں ورنہ ان کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔
پرویز رشید نے مزید کہا کہ باربار کنٹینر پرچڑھنے کے بجائے چندے میں ہیر پھیر کا جواب دیں۔ سماء