کراچی میں قائداعظم کی جائے پیدائش ڈوب گئی
کراچی: بارش نے قائداعظم کي جائےپيدائش وزیرمنشن کو ڈبوديا ہے۔انتظاميہ کی غفلت کے باعث پانی صاف کرنے کا انتظام نہ ہوسکا۔
کراچی میں ہفتےکوہونےوالی بارش کے بعد قائد اعظم کا جائے پيدائش بارش کے پاني ميں ڈوب گيا۔ہرطرف پانی ہی پانی ہےمگر انتظامیہ کی مشینری کہیں نظر نہیں آئی۔
شہری کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے تک قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کےباہرکچراہی کچرا تھا،حالیہ بارشوں کےبعد جائے پیدائش کےباہرکایہ منظردیکھ کرقوم شرمندہ ہے اورانتظامیہ ناکام ہے۔ سماء