جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ میں بچوں نے ایک گھنٹے میں انتیس ہزار سینڈوچز تیار کر نے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں اسکول کے بچوں نے پڑھائی کے علاوہ بھی ریکارڈ بنانے شروع کردیئے، جنوی افریقہ کے بچوں نے کچھ منفرد کرنے کی ٹھانی اور سب سے زیادہ سینڈوچز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر بلوم فورٹین کے ایک اسکول کے سات سو پچاس طالبعلموں نے مل کر ایک گھنٹے میں انتیس ہزار سینڈوچز تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔ سماء