امریکا بھارت میں جدید ایف 16 تیارکرنے کیلئے آمادہ ہے

Lockheed_Martin_F-16_Fighting_Falcon فلوریڈا : ڈائریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کا کہنا ہے کہ امریکا بھارت میں جدید ایف 16 طیارے تیار کرنے کیلئے آمادہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر لاک ہیڈ مارٹن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا جدید ترین ایف سولہ طیارے بھارت میں تیار کرے گا، جو بھارتی فضائیہ کیلئے ہونگے۔ لاک ہیڈ مارٹن کے ڈائریکٹر ٹریڈ پروموشن رینڈل ایل ہاورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور دیگر ملکوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے جدید ترین ایف سولہ طیاروں کی پروڈکشن لائن ٹیکساس سے بھارت منتقل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت پر بھارت کے اعتراض کے بارے میں کہا کہ یہ معاملہ بھارت اور امریکا کی حکومتوں کے درمیان حل ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ بھارت کے پاس جنگی طیاروں کے تینتیس اسکواڈرن ہیں، تاہم بھارت قدیم ترین مگ اکیس اور مگ ستائیس طیاروں کے اسکواڈرن کو اپنے فضائی جنگی بیڑے سے نکال کر گراؤنڈ کرنا چاہتا ہے، جن کے حادثات آئے دن شہہ سرخیوں کی زینت بنتے ہیں۔ سماء

AMERICA

FIGHTER JETS

F16

LOCKHEED MARTIN

4th Generation multi-role fighter

Fighting falcon

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div