جرمن صنعتی مصنوعات کی برآمد میں 0.4 فیصد کمی

Aug 06, 2016
products-germany-import-export_4be83838f88a3e6e برلن : جرمن وزارت اقتصادیات کے مطابق جون کے دوران جرمن صنعتی مصنوعات کی برآمد میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جرمنی نے کہا ہے کہ جون کے دوران اس کی صنعتی مصنوعات کی برآمد میں غیر متوقع طور پر 0.4 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی ہے۔ وزارت اقتصادیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جون کے دوران اندرون ملک صنعتی مصنوعات کی طلب میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیرونی طلب میں 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی بالخصوص یورو زون کی طلب میں 8.5 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملکی معیشت کے بہتر اشاریوں کے باوجود صنعتی شعبہ مارکیٹ میں جگہ حاصل کرنے کیلئے سخت تگ و دو کررہا ہے۔ طلب کے آرڈرز کی مقدار 2015 ءکی نسبت اوسطا معمولی زیادہ جبکہ جون 2015 ءکی نسبت 3 فیصد کم ہیں۔ سماء
Tabool ads will show in this div