وزیراعظم کا زخمی کشمیریوں کی ہرممکن مدد کا اعلان

Pm Nawaz

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کشميريوں کي سياسي، اخلاقي اور سفارتي امداد جاري رکھے گا۔  عالمی برادری پاکستان کی طرف سے طبی امداد کی فراہمی کے لیے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالے ۔ وزیراعظم نوازشریف نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم وبربریت کےخلاف آوازاٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ریاستی آپریشن کے ذریعے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے۔

وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ زخمی کشمیریوں کے علاج کیلئے انتظامات کیے جائیں ۔ حکومت پاکستان زخمی کشمیریوں کے سفر ، قیام، علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی اورحق خودارادیت کیلئے پُرعزم ہیں، بھارت نے ریاستی آپریشن کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کو چھلنی کیا، چھرے والی بندوقوں کے استعمال سے کئي کشميري بینائی سے محروم ہوئے۔ بھارت مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں کو طبی امداد تک رسائی کی بھی اجازت نہیں دے رہا جبکہ بھارتی فورسز اسپتالوں اور ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت کے باعث  75 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ  سیکڑوں مکمل یا جزی طور پر بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ سماء

FO

PM Nawaz Sharif

“A Girl in the River: The Price of Forgiveness

Tabool ads will show in this div