جاپان کے تیک ہیکو نکاﺅ ایشائی ترقیاتی بینک کے صدر منتخب

mfile_1277244_2_L_20160805132131 منیلا : جاپان کے تیک ہیکو نکاﺅ دوبارہ ایشائی ترقیاتی بینک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں، وہ نومبر میں چارج سنبھالیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک کے بورڈ آف گورنرز نے متفقہ طور پر تیک ہیکو نکاﺅ کو دوبارہ ایشائی ترقیاتی بینک کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے، ان کی ایشائی ترقیاتی بینک کے صدرکے طور دوسری مدت بھی پانچ سال پر محیط ہوگی۔ جاپان کی وزارت خزانہ کے اعلی عہدیدار رہنے والے تیک ہیکو نکاﺅ کو پہلی بار 28 اپریل2013 میں اے ڈی بی کا صدر منتخب کیا گیا تھا تاہم انھوں نے اس عہدے پر ساڑھے تین سال کام کیا اور ان کی باقی مدت عہدہ ان کی جگہ ان کے پیشرو ہاروہیکو نے مکمل کی۔ اس مرتبہ اے ڈی بی کی نویں مرتبہ کی صدارت کے لئے وہ واحد بلا مقابلہ امیدوار تھے جن کے حق میں بورڈ نے متفقہ طور فیصلہ دے دیا ۔وہ اپنے عہدے کا چارج 24 نومبر2016 سے سنبھالیں گے۔ سماء

Board of Governors

ADB President

Reelected

Tabool ads will show in this div