بھارت،12000سے زائد کسانوں اور کھیت مزدوروں کی خودکشی

monsanto-india-farmers-suicides نئی دہلی : بھارت میں سال 2014 ء کے دوران12000 سے زائد کسانوں اور کھیت مزدوروں نے خودکشی کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھارتی وزیر زراعت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سال 2014 ء میں ملک بھر میں 12000 سے زائد کسانوں اور کھیت مزدوروں نے خودکشی کی ہے۔ بھارتی وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ نے راجیہ سبھا میں بتایا کہ 5650 کسانوں اور کھیتوں میں کام کرنے والے 6000 مزدوروں نے 2014 ءمیں خودکشی کی، جب کہ زرعی شعبہ سے وابستہ افراد کی کل خودکشیاں 2014 ءمیں 12360رہیں۔ راجیہ سبھا کے اجلاس میں وقفء سوالات کے دوران متعدد ارکان نے زرعی شعبہ کی اتنی زیادہ تعداد میں خودکشیوں کو تشویشناک قرار دیا۔ سماء

LABOURS

Social Issues

Tabool ads will show in this div