بھوٹان کے وزیر داخلہ کا وفد کے ہمراہ سوات کا دورہ

10061402e7a79783d56f4616eb2a95c1 سوات : بھوٹان کے وزیر داخلہ لیان پو داوا گیالشن نے اپنے وفد کے ہمراہ سوات کا دورہ کیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھوٹانی وفد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی اجازت سے سوات کا دورہ کیا جس کی درخواست بھوٹانی وزیر داخلہ نے کی تھی۔ سوات میں بھوٹانی وفد نے اپنے مذہبی مقامات کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے وفد کے دورہ سوات کے دوران وزارت داخلہ سے تعاون کرنے پرخیبر پختونخوا کی حکومت اور سول انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔ سماء

INTERIOR MINISTER

VALLEY

Tabool ads will show in this div