کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اسٹاف رپورٹ
کراچی: کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔
کراچی کے علاقوں ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر، کھارادر، رنچھوڑ لائن اور آئی آئی چندریگر روڈ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے خوفزدہ شہري دعائیں کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ادھر سندھ کے علاقے شہداد کوٹ اور بلوچستان کے علاقوں خاران، ڈیرہ مراد جمالی، وارسک، چاغی اور خضدار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز بلوچستان کا علاقہ خاران تھا۔ سماء