موسیٰ لین سانحہ، ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی
اسٹاف رپورٹر
کراچی: کراچی میں موسیٰ لین کی منہدم عمارت کے ملبے سے پانچویں دن بھی لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح مزید تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جس سے ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہو گئی۔
موسی لین میں بدقسمت عمارت کا ملبہ ہٹانے اور لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں کے دوران مزید تین افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ملبے سے اب تک تینتیس لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ مقامی عدالت نے عمارت کے مالک سمیت تین ملزمان امتیازشاہ، عبدالشکوراور عبد اللہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ سماء