امریکانےپاکستان سےڈومورکامطالبہ کردیا

mark toner

واشنگٹن: امریکا نےايک بار پھرپاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرديا۔ ترجمان امريکي محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھائیں۔ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان مارک ٹونر نے بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقدامات کررہا ہے تاہم پاکستان کو چاہیے کہ تمام دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے تباہ کرے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان ہمسایہ ملکوں پرحملے کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرے۔ انھوں نے کہاکہ امریکا کی خواہش ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعاون کو فروغ دیاجائے۔  سماء

state department

Mark Toner

do more

Tabool ads will show in this div