ایم کیوایم کاوسیم اخترکی جگہ میئرکادوسراامیدوارلانےکا فیصلہ
کراچی: ایم کیوایم نےکراچی کامیئروسیم اخترکی جگہ ندیم ہدایت ہاشمی کوبنانے کافیصلہ کیاہے۔
طویل انتظارختم ہونے کوہے۔ بلدیاتی الیکشن کا فائنل راؤنڈ آج شروع ہوگا۔ سماء کے مطابق وسیم اخترکی جیل میں موجودگی اور مقدمات کی وجہ سےان کانام میئرشپ سے علیحدہ کردیاگیاہے۔کراچی کے میئرکےلیے ایم کیوایم نیاامیدوارسامنےلےآئی ہے۔
ندیم ہدایت ہاشمی کو میئر کراچی کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ندیم ہاشمی کا کہنا تھاکہ وہ آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے جائیں گے۔ ایم کیوایم رکن رابطہ کمیٹی عارف خان کورنگ امیدوار ہوں گے۔سندھ کے29 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین کے کاغذات بھی آج جمع ہوں گے ۔
بلدیہ غربی،جنوبی،چیئرمین شپ کیلئے پی پی،ن لیگ تحریک انصاف کا اتحاد قائم ہوگیاہے۔ بلدیہ غربی میں چیئرمین ن لیگ اوروائس چیئرمین تحریک انصاف کا ہوگا۔ بلدیہ جنوبی میں پی پی اور ن لیگ کا مشترکہ پینل ہوگا۔ سماء