پی پی سینیٹر انور بیگ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

اسٹاف رپورٹر

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر انور بیگ نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیاہے۔ انور بیگ نے اپنا استعفیٰ پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کو بھیجا ہے ۔

انور بیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا  استعفیٰ فوراً منظور کیا جائے۔ 3 اگست کونواز شریف سے ہونے والی ملاقات کے بعد انور بیگ کو پارٹی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا تھا۔ جس پر پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر نیر بخاری نے انور بیگ کی پارٹی کی بینادی رکنیت معطل کردی تھی۔

نیئربخاری کے مطابق انور بیگ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، جس کی بنا پر ان کی رکینت کو معطل کیا گیا ہے۔

انور بیگ سابق سینیٹر، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ سماء

کی

سے

دسترخوان

نے

پی

berlin

burden

coma

ISPR

Tabool ads will show in this div