برمنگھم ٹیسٹ : پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنالئے

Aug 04, 2016

7a

برمنگھم : تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنالئے، اظہر علی نے شاندار سنچری اور سمیع اسلم نے نصف سنچری اسکور کی۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے  3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنالئے، اظہر علی دن کی آخری گیند پر 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلش کپتان ایلسٹر کک نے کرس ووکس کی گیند پر ان کا کیچ پکڑا، 294 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے 15 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

6a

اس سے قبل سمیع اسلم 82 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، 176 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، یونس خان 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ محمد حفیظ پاکستانی اننگز کے پہلے ہی اوور میں بغیر رن بنائے اینڈرسن کی گیند پر بیلنس کو کیچ تھما کر پویلین روانہ ہوگئے تھے۔

انگلش بولرز میں جیمز اینڈرسن نے 19 اوورز میں 32 رنز کے بدلے ایک اور کرس ووکس نے 19 اوورز میں 52 رنز دے کر ایک شکار کیا، اسٹورٹ براڈ 19 اوورز میں 49، اسٹیفن فن 16 اوورز میں 44، معین علی 15 اوورز میں 63 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔ سماء

ENGLAND