وزیراعظم کے ترقی کے دعوے، اپوزیشن کا شدید رد عمل

Reaction On PM Speach Pkg 04-08

اسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ترقی کے دعوؤں کو مسترد کردیا، شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف کو نظر آرہا ہے کہ اُن کی حکومت جانے والی ہے۔

وزیراعظم کے ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران ترقی کے دعوے اور خوشحالی لانے کے عزم پر اپوزیشن جماعتیں کچھ اور ہی مطلب نکال رہی ہیں۔

شیخ رشید کہتے ہیں وزیراعظم کو نظر آرہا ہے کہ ان کی حکومت جانیوالی ہے، آئندہ 90 دن بہت اہم ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء لطیف کھوسہ نے راہداری منصوبے کو پی پی حکومت کا کارنامہ قرار دے ڈالا۔

تحریک انصاف کے رہنماء نعیم الحق کو بھی وزیراعظم کی گفتگو نہیں بھائی، بولے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، شاہی طرز حکومت کے رسیا وزیراعظم اختلاف رائے بھی برداشت نہیں کرتے۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر وزیراعظم  کو ہرصورت جواب دینا ہوگا، ترقی کے دعوے عوام کی توجہ میگا اسکینڈلز سے نہیں ہٹا سکتے۔ سماء

ShaikhRasheed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div