یوم آزادی کی تاریخ منفرد انداز میں

کراچی : چودہ اگست قریب آتے ہی ہر شخص آزادی کے رنگ میں رنگ گیا ہے۔ کراچی میں ڈیزائنرز نے پاکستان کی تاریخ کو منفرد انداز سے اجاگر کیا۔ سٹیزن آرکائیوپاکستان (کیپ) کے زیر اہتمام نامورڈیزائنرز نے پاکستان کی تاریخ کومنفرد طریقوں سےاجاگر کیا ۔
کسی نے قیام پاکستان کی خوبصورت یادیں اسکارف پرنقش کیں، تو کسی نے پاکستانی کرنسی کوکرتی کی زینت بنایا۔ رنگا رنگ اور دیدہ زیب بیگز کے ذریعے اس زمانے کےاشتہارات کا نظارہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

مختلف طریقوں سے پیارے وطن کی تاریخ کودنیا بھرمیں روشناس کرانےکایہ اندازقابل تحسین ہے۔